اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,817FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے سندھ حکومت کو ڈاکٹر عاصم کی زیر حراست ویڈیو لیکن ہونے کی تحقیقات کا حکم دیدیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے سندھ حکومت کو ڈاکٹر عاصم کی زیر حراست ویڈیو لیک ہونے پر تحقیقات کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ڈاکٹر عاصم کی زیر حراست ویڈیو لیک ہونے کے معاملے پر غورکیا گیا۔ پیمرا کی جانب سے ویڈیو نشر کرنے والے ٹی وی چینلز کی فہرست پیش کی گئی ۔ کمیٹی کنوینئر عمران ظفر لغاری کی زیرصدارت اجلاس میں پیمرا حکام نے بتایا کہ 20 ٹی وی چینلز نے ڈاکٹر عاصم کی لیک شدہ وڈیو نشر کی۔ کمیٹی نے ایڈیشنل آئی جی سندھ کو ہدایت کی کہ ویڈیو ریلیز ہونے کی تحقیقات دس روز میں مکمل کر کے رپورٹ پیش کی جائے، پتا چلایا جائے کہ ویڈیو کس نے بنائی اور عدالت کے بجائے میڈیا تک کیسے پہنچی۔ ذیلی کمیٹی نے ٹی وی چینلز کے حوالے سے پیمرا کے اقدامات کو سراہاتے ہوئے ہدایت کی کہ ٹی وی چینلز کے معاملات کو مساویانہ طرزعمل سے بہتر بنایا جائے۔