اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

884,110FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

این اے 125 دھاندلی کیس, 398 افراد نے ایک سے زائد ووٹ ڈالے: نادرا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کیلئے نادرا رپورٹ آنے کے بعد خطرے کی گھنٹی بج گئی ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور کے حلقہ این اے 125 میں ہونے والے انتخابات کو پی ٹی آئی کے امیدوار حامد خان نے دھاندلی کی بنیاد پر چیلنج کررکھا تھا جس کے بعد سپریم کورٹ کے حکم پر نادرا نے ووٹوں کی تصدیق کرکے اپنی رپوٹ پیش کردی ہے ۔ نادرا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ این اے 125 کے ایک لاکھ 49 ہزار ووٹوں کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے لیکن تصدیق نہ ہونے کی بنیاد پر ووٹوں کو جعلی قرار نہیں دیا جاسکتا ۔ 2013 کے عام انتخابات میں این اے 125 میں 398 افراد نے ایک سے زائد ووٹ ڈالے جو بالکل جعلی ہیں جبکہ حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں میں 3 ہزار سے زائد شناختی کارڈز کے نمبر غلط ہیں۔ واضح رہے کہ نادرا نے مذکورہ حلقے کے صرف 57 ہزار ووٹوں کو درست قرار دیا ہے ۔ یاد رہے کہ این اے 125 سے مسلم لیگ ن کے خواجہ سعد رفیق 2013 کے عام انتخابات میں رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔