اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

882,597FansLike
10,001FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

لنڈی کوتل:12 سالہ بچی دریا میں گر گئی، بچانے والی کودنے والی خاتون بھی جاں بحق، باڑہ میں 7 سالہ بچی تالاب میں ڈوب کر ہلاک

لنڈی کوتل(شاہدشنواری سے) لنڈی کوتل کے دور افتادہ علاقہ شلمان میں دریا کا بل میں پائوں پھسلنے سے بچی جان بحق، بچی کوبچاتے ہی خاتون بھی ڈوب گئی ۔تفصیلات کے مطابق لنڈی کوتل لوئے شلمان دریا کا بل کے کنارے 12 سالہ بچی افسانہ چلتے ہوئے دریا کابل میں ڈوب گئی بچی کے ساتھ چلنے والی خاتون نے بچی کو بچانے کے لئے چھلانگ لگائی لیکن وہ بھی ظالم موجوں کی نذر ہوگئی آخری اطلاعات آنے تک بچی کی لاش ملی تھی تاہم خاتون کی لاش ڈھونڈنے کے لئے تلاش جاری تھی خاتون علیم گل کی زوجہ تھی ۔ ایک دوسرے واقعہ میں تحصیل باڑہ کے علاقے اکاخیل میں سات سالہ بچی تالاب میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئی۔