اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

882,887FansLike
10,000FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

اعتزاز احسن ڈریکولا نہیں کہ ان سے ڈر جاوں، پراپرٹی اور گیس ٹائیکون کے آلہ کار کی میرے نزدیک کوئی حیثیت نہیں: چودھری نثار

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے کہا ہے کہ کیااعتزاز احسن کوئی ڈریکولا ہیں جو میں ان سے ڈروں۔میری نزدیک ایسے افراد کی کوئی حیثیت نہیں جو پراپرٹی اور گیس ٹائیکون کے آلہ کار ہوں۔ اسلام آباد میں سینئر صحافیوں سے گفتگو میں وزیر داخلہ نے کہا کہ اگر کوئی شخص اپنی حیثیت سے متعلق غلط فہمی کا شکار ہو تو اس پر افسوس ہی کیا جا سکتا ہے۔ان لوگوں سے میں نہیں ڈرتا ۔ یہ لوگ اپنی سیاسی اننگ کھیل چکے ہیں۔ واضح رہے کہ اعتزاز احسن اور چودھری نثار میں اس وقت لفاظی جنگ زوروں پر ہے۔اعتزاز احسن نے ہی ان پر الزام لگایا تھا کہ چودھری نثار نے فوج کی حمایت مین بینرز لگوائے ہیں۔