اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

882,597FansLike
10,001FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

حج آپریشن کا آغاز، ملک بھر سے عازمین کی حجاز مقدس روانگی

اسلام آباد(ویب ڈیسک)ملک بھر میں حج آپریشن کا آغاز ہو گیا ہے جس کے تحت پہلی حج پرواز بے 329 مسافروں کو لے کر حجاز مقدس کے لئے روانہ ہوئی۔ سرکاری حج اسکیم کے تحت پہلی حج پرواز اسلام آباد سے 329 مسافروں کو لے کر روانہ ہوئی، وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف اور پاکستان میں تعینات ڈپٹی سعودی سفیر ماروان رضوان نے عازمین کو رخصت کیا۔اس موقع پر وزیر مذہبی امور سردار یوسف کا عازمین سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عازمین کی روانگی کے لیے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے ہیں، عازمین کو بہترین سہولتات فراہم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حجاز مقدس جانے والے تمام شہری سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر ہیں، اس لئے کوشش کریں کہ پاکستان کی عزت اور حرمت پر کوئی آنچ نہ آئے۔ دوسری جانب سعودی سفیر ماروان رضوان کا کہنا تھا کہ حج کے انتظامات 6 ماہ قبل مکمل کر لئے تھے، مکہ اور مدینہ صرف سعودی شہریوں کے لئے نہیں پوری دنیا کے مسلمانوں کے لئے مقدس جگہ ہے جب کہ ایران کے حجاج ہماری نہیں ان کی حکومت کہ وجہ سے نہیں جا رہے۔اسلام آباد کے علاوہ کراچی سے نجی ائیر لائن کی پہلی پرواز 320 عازمین کو لیکر روانہ ہوئی جب کہ لاہور سے بھی نجی ایئرلائن کی پرواز 217 عازمین کو لیکر مدینہ منورہ کے لئے روانہ ہوئی۔حج فلائٹ آپریشن کے پہلے روز اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور اور فیصل آباد سے 4 ایئر لائنوں کے ذریعے ایک ہزار 994 عازمین سعودی عرب پہنچیں گے جب کہ حج آپریشن 4 ستمبر تک جاری رہے گا۔