اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

882,597FansLike
10,001FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

چودھری نثار کا مقبوضہ کشمیر پر سخت موقف،بھارتی وزیرداخلہ سارک کانفرنس چھوڑ کر واپس چلے گئے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چودھری نثار کی کھری کھری باتیں بھارتی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ سہہ نہ پائے اور سارک کانفرنس کا سیشن ادھورا چھوڑ کر واپس چلے گئے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ہونے والی ساتویں سارک کانفرنس کی تکمیل سے پہلے ہی بھارتی وزیر داخلہ اپنے وفد کے ہمراہ واپس چلے گئے ۔بھارتی وفد کی قیادت وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ کر رہے تھے۔راج ناتھ سنگھ نے ایئر پورٹ پر صحافیوں سے ہونے والی گفتگو بھی منسوخ کردی۔ تفصیلات کے مطابق سارک کانفرنس کے دوران بھارتی وزیرداخلہ کی ہوائیاں اڑی رہیں اس لیئے وہ سیشن اھورا چھوڑ کر چلے گئے۔