اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

882,887FansLike
10,000FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

وزیراعظم سمجھتے ہیں کہ وہ کسی کو جواب دہ نہیں لیکن ہم تو عوام کو جواب دہ ہیں، اجلاس میں سب نے شکایات کیں: اسد الرحمان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)رکن قومی اسمبلی اور ن لیگ کے رہنما اسدالرحمان چودھری نے کہا ہے کہ ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں سب کو شکایات تھیں۔ ایسے اجلاس کا متواتر نہ ہونا میری سمجھ سے باہر ہے۔میری تین سال میں ایک بار وزیراعظم سے ملاقات ہوئی۔ وزیراعظم سمجھتے ہیں کہ وہ کسی کو جواب دہ نہیں لیکن ہم تو عوام کو جواب دہ ہیں۔رہنماوں کو عوام کو جواب نہیں دینا پڑتا۔ میں نے مذاق میں کہا کہ ہم سے ملتے رہیں تاکہ بیمار نہ ہوں۔وہ ناراض ہوئے تو میں نے کہا کہ میں سینئر سیاستدان ہوں۔انہوں نے کہا کہ کچھ بہتری ہوئی ہے لیکن میں حکومتی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہوں۔پاناما لیکس کے بارے میں اسد الرحمان نے کہا کہ وزیراعظم سمیت ہر کسی کا احتساب ہونا چاہئے۔