اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

882,887FansLike
10,000FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ٹی وی پروگراموں میں بھی بچوں کو گود لینا یاد یناغیر شرعی ،بچوں کی خریدو فروخت غیر قانونی اورغیراسلامی ہے :اسلامی نظریاتی کونسل

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی نظریاتی کونسل نے کہاہے کہ ٹی وی پروگراموں میں بھی بچوں کو گود لینا یاد یناغیر شرعی ہے جبکہ بچوں کی خریدو فروخت کو غیر قانونی اور غیر اسلامی قرار دیدیاہے,نجی ٹی وی پر عامر لیاقت کے پروگرام میں لاورث بچوں کو گود لینے اور گمشدہ بچوں کو ان کے والدین کے سے ملانے کا ایک خصوصی سیشن کیا جاتا تھا۔ تفصیلات کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل کے چیرمین مولانا محمد خان شیرانی کی زیرصدارت ہونے والا 3 روزہ اجلاس ختم ہوگیا جس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔ کونسل نے خواتین پر ہلکے تشدد کے حوالے سے غلط رپورٹنگ کرنے پر چیرمین پیمرا کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔اجلاس میں اطفال بل کا جائزہ مکمل کرکے اس میں مزید 25 شقیں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ کونسل نے لاوارث بچوں کی خریدوفروخت کوغیر قانونی اور غیر اسلامی قرار دیا ہے۔ اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا ہے کہ لاوارث بچوں کی کفالت ریاست کی ذمہ داری ہے جب کہ ٹی وی پروگراموں میں بھی بچوں کو گود لینا یا دینا غیر شرعی ہے۔اسلامی نظریاتی کونسل کی جانب سے وزیراعظم اور صدر کو کونسل کے دورے کے لیے خط لکھے جائیں گے جس کا مقصد کونسل کی اہمیت اور سفارشات پر عملدرآمد سے متعلق باور کرانا ہے۔