اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

884,507FansLike
9,999FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پشاور میں مشتبہ شخص کی فائرنگ، پولیس کارروائی میں حملہ آور ہلاک

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور کے ہوٹل میں مشتبہ شخص کی فائرنگ، نشے میں دھت حملہ آور نے پولیس کو بھی نشانہ بنایا، جوابی کارروائی میں جان سے ہاتھ دھوبیٹھا۔ڈبگری میں واقع ہوٹل میں اس وقت بھگدڑ مچ گئی، جب نشے میں دھت ایک مسافر پستول نکال کر وقفے وقفے سے فائرنگ کرنے لگا، پولیس نے پہنچ کر بالائی منزل کو گھیرے میں لیا اور مشتبہ شخص کو قابو کرنے کیلئے آنسو گیس کا استعمال کیا تو حملہ آور نے پولیس پر بھی فائرنگ شروع کردی تاہم پولیس کی جوابی کارروائی میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ہوٹل ریکارڈ کے مطابق حملہ آور کا نام یحییٰ اور تعلق وزیرستان ایجنسی سے تھا، پولیس نے تمام سامان قبضے میں لیکر تفتیش شروع کردی۔