اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

884,507FansLike
9,999FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

کراچی میں سوک سینٹر پر نیب اوررینجرز کے چھاپے، لینڈ ڈیپارٹمنٹ کی متعدد فائلیں تحویل میں لے لیں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی احتساب بیورو (نیب) اوررینجرز نے سوک سینٹر پرالگ الگ چھاپے مارکر کے ایم سی کے لینڈ ڈیپارٹمنٹ سے متعدد فائلیں تحویل میں لے لیں۔ نیب حکام نے سوک سینٹر پر چھاپہ مارا جہاں مختلف دفاتر کی تلاشی لی گئی۔ نیب حکام نے کے ایم سی کے لینڈ ڈیپارٹمنٹ کی تلاشی لی اور فائلوں کی چھان پھٹک کی جب کہ اس دوران حکام نے متعدد فائلیں بھی تحویل میں لے لیں۔ دوسری جانب رینجرز نے بھی سوک سینٹر پر چھاپہ مارا۔نیب حکام اوررینجرز نے شہر میں چائنا کٹنگ اور دیگر غیر قانونی الاٹمنٹس کی تحقیقات کے لیے فائلیں تحویل میں لی ہیں جب کہ اس دوران لینڈ ڈیپارٹمنٹ کے افسران سے بھی پوچھ گچھ کی گئی۔