اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,817FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

حافظ آباد میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ سپورٹس کے زیر اہتمام جشن آزادی کے سلسلہ میں کھیلوں کے مختلف پروگراموں کا آغاز ہو گیا

حافظ آباد( مجاہد مالک زیدی) حافظ آباد میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ سپورٹس کے زیر اہتمام جشن آزادی کے سلسلہ میں کھیلوں کے مختلف پروگراموں کا آغاز ہو گیا۔ پہلے روز رامکے چٹھہ میں فٹ بال کا نمائشی میچ کھیلا گیاجو ینگ فائٹر فٹ کلب رامکے چٹھہ نے نوشہرہ ورکاں فٹ بال کلب کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دیکر جیت لیا۔معروف سیاسی و سماجی شخصیت عمیر حنیف آرائیں میچ کے مہمان خصوصی تھے۔ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ماجد حسین کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایت پر جشن آزادی کی تقریبات کو شایان شان طریقے سے منانے کیلئے کھیلوں کے پروگرامز کا بھی انعقاد کیا گیا ہے ۔تیس اگست تک جاری رہنے والے مقابلوں میں فٹ بال، ہاکی، کرکٹ ، بیڈ منٹن، کبڈی اور ریسلنگ سمیت دیگر مختلف کھیلوں کو شامل کیا گیا ہے۔