اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

882,597FansLike
10,001FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پاکستانی ہیلی کاپٹر کے عملے کی بازیابی کیلیے مدد کی جائے، آرمی چیف کا امریکی جنرل کو فون

راولپنڈی(ویب ڈیسک)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے افغانستان میں امریکی کمانڈر جنرل نکلسن سے کہا ہے کہ پاکستانی ہیلی کاپٹر کے عملے کی بازیابی کے لیے مدد کی جائے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہےکہ ہیلی کاپٹر کے واقعہ پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے افغانستان میں امریکی کمانڈر جنرل نکلسن سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور کریو ممبرز کی حوالگی کے لیے کہا جس پر جنرل نکلسن نے تعاون کی مکمل یقین دہانی کرائی ہے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے جنرل نکلسن سے کہا کہ پاکستانی ہیلی کاپٹر کے عملے کی بازیابی کے لیے مدد کی جائے جس پر جنرل نکلسن کا بھرپور تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہنا تھا کہ عملے کی بازیابی کے لیے تمام اقدامات کیے جائیں گے۔