اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,334FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

سعودی عرب میں پھنسے مزدوروں کی مدد میں بھارت بازی لے گیا

لاہور(ویب ڈیسک) سعودی عرب میں پھنسے شہریوں کی مدد کرنے میں بھارت پاکستان سے بازی لے گیا۔ وزیر خارجہ سشما سوراج کے معاملہ اٹھانے پر صرف آٹھ روز میں شاہ سلمان نے بھارتی مزدوروں کے مسائل حل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ بھارتی وزیر وی کے سنگھ بھی ان دنوں سعودی عرب میں ہیں جہاں انہوں نے مزدوروں کے مسائل پر سعودی وزیر محنت سے ملاقات کی۔ بھارتی مزدوروں کو ہزاروں کلو کھانے پینے کی اشیا بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔ دوسری جانب 8 ہزار پاکستانی کئی مہنیوں سے سعودی عرب میں پھنسے ہیں مگر ان کا کوئی پرسان حال نہیں۔ بے یارومدد گار پاکستانیوں کے پاس واپسی کا کرایہ ہے نہ رہنے کے لیے کوئی ٹھکانہ۔ دنیا نیوز کئی روز سے اپنے ہم وطنوں کے لیے آواز بلند کیے ہوئے ہے جس پر حکومت کی جانب سے نوٹس تو لیا گیا مگر اونٹ کے منہ میں زیرہ سے مترادف۔ مزدوروں کو مدد فراہم کی گئی لیکن سعودی حکومت کی جانب سے پاکستانی مزدوروں کی مدد کے حوالے سے تاحال کوئی بیان نہیں آیا ہے۔ پاکستانی سفارتی سطح پر سعودی حکومت سے اپنے شہریوں کو ان کا حق دلوانے میں تاحال ناکام ہے۔ دوسری جانب نوازشریف نے سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کے لیے بڑا علان کر دیا۔ وزیراعظم نے وزارت اوورسیز اور محکمہ ہیومن ریسورس کو ہدایت کی ہے کہ متاثرہ خاندانوں کی جلد از جلد فہرست تیار کر کے پھنسے ہوئے ہر پاکستانی کے اہلخانہ کو 50 ہزار روپے دیئے جائیں۔ وزیراعظم کی ہدایت پر 10 ہزار خاندانوں کیلئے 50 کروڑ روپے کی رقم کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔