اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

884,507FansLike
9,999FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

مانچسٹر پولیس کی دہشتگردی کے خلاف مشقیں،مسلمانوں پر تنقید کی معافی مانگ لی

برطانوی پولیس نے دہشتگردی کو اسلام کے ساتھ جوڑنے کے مذموم اقدام پر معذرت کرلی۔ مانچسٹر پولیس نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے مشقیں کیں جن میں ایک فرضی خودکش بمبار نے دھماکے سے پہلے اللہ اکبر کا نعرہ لگایا۔ جس پر برطانیہ کے مسلمانوں اور سنجیدہ حلقوں نے شدید تنقید اور کہا کہ دہشتگردی کو کسی نسل یا مذہب سے جوڑنا درست نہیں۔
مانچسٹر پولیس کے اسسٹنٹ چیف کانسٹیبل گیری شیوان نے ایک بیان میں کہا کہ یہ مشقیں داعش کے حملوں کے تناظر میں کی گئیں،اور یہ منظر نامہ لکھنے والے داعش کے سابقہ حملوں کو مدنظر رکھ کر اسکرپٹ تیار کیا، تاکہ مشقوں میں حالات کو اسی قدر حقیقی بنا کر پیش کیا جائے جس قدر ممکن ہے، تاہم ان مشقوں میں مذہبی کلمات کا استعمال درست نہیں تھا۔اس اقدام سے جن افراد کے مذہبی جذبات متاثر ہوئے ہیں اس پر ہم ان سے معذرت خوا ہ ہیں۔
مانچسٹر پولیس نے یہ مشق شہر کے سب سے بڑے شاپنگ سنٹر ٹریفورڈ سنٹر میں کی اور یہ مشق برطانیہ میں ہونے والی ملک گیر مشقوں کا حصہ ہے۔ یہ مشق نصف رات کو شروع ہوئی جس میں فرضی مسلح افراد نے شاپنگ سنٹر پر دھاوا بولا اور دھماکہ کیا۔ اس فرضی دھماکے میں 800 افراد کو میک اپ کے ذریعے زخمی دکھایا گیا۔ لیکن ان مشقوں کے فوری بعد انہیں مسلمانوں سے جوڑنے پر تنقید کا سلسلہ شروع ہو گیا۔