اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,817FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

کراچی یونین آف جرنلسٹس کا احتجاجی مظاہرہ، حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کرے:مقررین

کراچی(بلال جتوئی سے)سانحہ کوئٹہ میں اپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران شہادت کے رتبہ پر فائز ہونے والے صحافیوں کو خراج تحسین پیش کرنے اور ملک میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال کے خلاف کراچی یونین آف جرنلسٹس نے کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری کراچی یونین آف جرنلسٹس واجد رضا اصفہانی اور دیگر رہنمائوں نے کہا کہ دہشت گرد جب چاہتے ہیں ، جہاں چاہتے ہیں قتل و غارت کا بازار گرم کر دیتے ہیں۔حکومتی اہلکار مذمت اور نت نئے عزائم کے چند بیانات دے کر خاموش ہو جاتے ہیں۔ مقررین نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کے بیان کے مطابق واقعی بھارت اس لرزہ خیز واردات کا مجرم ہے تو اب تک اس کا سفارت خانہ بند اور سفیر کو انڈیا کی راہ کیوں نہیں دکھائی گئی۔حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کرے اور قرارواقعی کاروائی کرے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہسپتال کی ناقص سیکیورٹی کے ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔