اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,817FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

”پی ٹی وی “ نے ایک بار پھر پی ٹی آئی کا بلیک آؤٹ کردیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے سرکاری ٹیلی ویژن چینل ” پی ٹی وی “ نے ایک بار پھر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کی تقریر پوری نشر نہیں کی جس کی وجہ سے نجی ٹی وی بھی ان کی تقریر نہ دکھاسکے۔ تفصیلات کے مطابق پاناما لیکس کے معاملے پر پی ٹی وی کی طرف سے اپوزیشن جماعتوں کا مکمل بلیک آؤٹ کیا گیا تھا اور اپوزیشن رہنماؤں کی پارلیمنٹ میں ہونے والی تقاریر نشر نہیں کی تھیں جس کی وجہ سے نجی ٹی وی چینلز بھی ان کی تقاریر نشر کرنے سے محروم رہ گئے تھے۔ آج (بدھ کو ) بھی سانحہ کوئٹہ پر پارلیمنٹ کا اہم ترین اجلاس ہورہا ہے جس کے دوران وزیر اعظم نواز شریف ، اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی تقاریر براہ راست نشر کی گئیں جبکہ پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی کی تھوڑی سی تقریر نشر کرنے کے بعد ان کی تقریر نشر نہ کی گئی ۔ سرکاری ٹی وی کی جانب سے تقریر نشر نہ کیے جانے پر نجی ٹی وی چینلز بھی اہم ترین قومی سانحہ پر شاہ محمود قریشی کی تقریر نشر کرنے سے محروم رہ گئے۔ اس موقع پر نجی ٹی وی چینل جیو نیوز جس کے بارے میں عمومی تاثر پی ٹی آئی مخالف ادارہ ہونے کا پایا جاتا ہے نے پھرتی دکھائی اور اپنے نمائندے کے موبائل فون کے ذریعے آڈیو تقریر چلا کر بازی لے گیا۔ دوسری طرف شاہ محمود قریشی کی اسمبلی میں تقریر کے دوران پی ٹی وی پر کشمیر رپورٹ چلتی رہی ۔ شاہ محمود قریشی کی تقریر ختم ہونے کے بعد وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے اسمبلی میں اظہار خیال کیا اور اس موقع پر پی ٹی وی نے ان کی تقریر براہ راست نشر کی۔