اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

884,507FansLike
9,999FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے کراچی سے عذیر بلوچ گروپ کا مطلوب ملزم گرفتار کر لیا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) قانون نافذ کرنے والے اداروں نے رات گئے کراچی کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کرکے گینگ وار کے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے لیاری کے علاقے سیفی لائن رام گڑھ میں سر چ آپریشن کیا ۔ اس دوران ملزم اویس ڈاڈا کو گرفتار کیا گیا جس کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم برآمد ہوئے ہیں ۔ ملزم اویس عرف ڈاڈا کا تعلق عذیر بلوچ گروپ سے ہے ۔ ملزم قتل ، اقدام قتل ، بھتہ خوری سمیت سنگین وارداتوں میں پولیس کو مطلوب ہے ۔