اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

862,631FansLike
9,987FollowersFollow
565,100FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

ترقی کے سفر کا آغاز کیا تو راستہ ہی نہیں تھا، راستے بھی خود بنائے،وزیراعظم نوازشریف

شورکوٹ(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم نواز شریف نے شورکوٹ میں شور کوٹ سے ملتان موٹر وے کے ایم 4سیکشن کا افتتاح کردیا ۔منصوبہ پر 26ارب کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ترقی کے سفر کا آغاز کیا تو راستہ ہی نہیں تھا،ہم نے راستے بھی خود بنائے جس کے بعد قوم نے مایوسی کے اندھیروں سے نکل کر امید کی دنیا میں قدم رکھا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں لوڈشیڈنگ کا کیا حال تھا سب جانتے ہیں،آج لوڈشیڈنگ کے مسئلے پر جس قدر کام ہو رہا ہے وہ آپ کے سامنے ہے۔
تین برس پہلے انفراسٹرکچر اورمواصلات کا سفر شروع کیا۔ہم نے پاکستان میں سڑکوں کا جال بچھا دیا۔انہوں نے کہا کہ سیکرٹری مواصلات کو ہدایت کی ہے کہ موٹروے کو بہاولپور سے بھی جوڑا جائے۔ سڑکوں سے صنعتوں کے ساتھ ساتھ عام شہریوں کو بہت فائدہ ہوگا۔فاصلے کم ہوں گے۔چین جو کہ پاکستان کا بہترین اور بااعتماد دوست ہے۔سڑکوں کا یہ سلسلہ چین کے بارڈر سے لے کر گوادر اور گوادر سے کراچی تک جائے گا۔1998میں وافر بجلی چھوڑ کر گئے تھے۔سڑکوں کے جو جال ہم نے 17سال پہلے بچھائے تھے آج بھی وہی استعمال ہو رہے ہیں ،سترہ سال میں کسی اور نے ایسا کوئی منصوبہ شروع نہیں کیا۔یہ تمام منصوبے چین کے ساتھ ساتھ دیگر وسطی ایشیائی ممالک سے بھی جوڑے گی۔ ترقی کی باتیں میرے منہ سے نکل رہی ہیں اور عالمی اخبارات تصدیق کررہے ہیں۔ڈیڑھ سال میں ساڑھے 8سو ارب کے منصوبے شروع کئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم یہ سب اس لئے نہیں کررہے کہ 2018کے الیکشن آرہے ہیں بلکہ ہم آئندہ 50سال کا سوچ رہے ہیں۔ منصوبوں سے بلوچستان سمیت پورے ملک میں ترقی و خوشحالی کی نئی لہر آئے گی۔ پاکستانی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔کھاد کی قیمت کو کم کیا گیا ہے اور پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار اس قدر قیمتیں کم ہوئیں۔ہم نے کسی ایک طبقے کی نہیں بلکہ ہر طبقہ کی خدمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست ون ڈے یا پانچ دنوں کا ٹیسٹ میچ نہیں ہے بلکہ یہ انتہائی سنجیدہ کام بلکہ ایک عبادت ہے۔سیاست بولنے سے پہلے تولنا سکھاتی ہے۔ہم الفاظ بھی منہ سے سوچ کر نکالتے ہیں۔جب کہ وہ بنا تولے بولتے ہیں۔تحریک چلانے والوں کی تحریک میں کوئی شامل ہی نہیں ہو رہا ۔آزادکشمیر میں گندی زبان اور گندی سیاست کو عوام نے رد کردیا ہے۔عوام ہمارے کام دیکھتی رہے،اور موازنہ کرے کہ کون سیاست اور کون عبادت کررہا ہے۔