اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,652FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

مجھ سمیت تمام وزرائے اعظم کو فوج اقتدار میں لائی، کشمیر کو الگ ملک ہونا چاہئے: ظفراللہ جمالی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم میر ظفراللہ خان جمالی نے کہا ہے کہ مجھ سمیت تمام وزرائے اعظم کو فوج اقتدار میں لائی۔ پہلے ہی بندر بانٹ کی گئی تھی کہ پنجاب ن لیگ، سندھ پیپلز پارٹی، کے پی کے عمران خان اور بلوچستان ن لیگ کو دیا جائے گا۔نیو نیوز کے پروگرام ”لائیو ود نصراللہ “ میں گفتگو کرتے ہوئے ظفراللہ جمالی کا کہنا تھا کہ یہ بندر بانٹ الیکشن کمیشن نے کی۔ 2002اور اس کے بعد تمام الیکشن طے شدہ تھے۔فوج تمام لوگوں کو نیک نیتی سے لاتی ہے لیکن ہم سیاست دان کسی کا احسان نہیں مانتے۔کشمیر کو آزاد ملک ہونا چاہئے۔ مشرف دور میں کشمیر بک چکا تھا۔انہوں نے کہا کہ افغانستان کبھی پاکستان کا دوست نہیں بن سکتا۔امریکہ نے پاکستانی فوج کو اپنوں سے لڑایا۔