اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,569FansLike
9,999FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

اظہرالدین کی درخواست پر ہدایتکارنے فلم سے میچ فکسنگ کا سین نکالنے کی یقین دہانی کرادی

ممبئی(سپورٹس ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر الدین نے اپنی زندگی پر بننے والی فلم “اظہر” سے میچ فکسنگ سین نکالنے کی درخواست کی جس پر ہدایت کار نے مثبت اشارے دیئے ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق بھارتی کرکٹراظہرالدین کی زندگی پربننے والی فلم “اظہر” کل سینیما گھروں کی زینت بننے جارہی ہے تاہم سابق بھارتی کپتان کو فلم ریلیز ہونے سے قبل جب دکھائی گئی تو میچ فکسنگ کا منظر دیکھ کر وہ دلبرداشتہ ہوگئے جس کے بعد انہوں نے فلم کے ہدایت کار سے میچ فکسنگ کا منظر ہٹانے کی درخواست کی۔دوسری جانب فلم کے ہدایت کار ٹونی ڈسوزا نے اظہرالدین کی درخواست کو رد کرنے کے بجائے انہیں میچ فکسنگ کا سین نکالنے کی یقین دہانی کرادی اورامکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ کل ریلیز ہونے والی فلم میں اظہرالدین کے میچ فکسنگ کا سین نہیں ہوگا۔واضح رہے کہ فلم “اظہر” میں عمران ہاشمی بھارتی کرکٹر اظہرالدین کا مرکزی کردارنبھاتے نظر آئیں گے جب کہ فلم کی دیگر کاسٹ میں لارا دتہ، نرگس فخری اورپراچی ڈیسائی شامل ہیں۔