اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

863,962FansLike
9,990FollowersFollow
565,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

سلمان کی ناراضی سے بچنے کیلئے بونی کپور کی بیٹے ارجن کو ملائکہ سے دور رہنے کی ہدایت

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کے نامور فلمساز بونی کپورنے اپنے بیٹے اداکارارجن کپور کو دبنگ اسٹار سلمان خان کی ناراضی کے ڈر سے ملائکہ اروڑہ سے تعلقات ختم کرنے کی ہدایت کی ہے۔بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی بھابھی اور منی کے نام سے مشہور ڈانسنگ کوئین ملائکہ اروڑہ نے اختلافات کے باعث اپنے شوہر ارباز خان سے دوری اختیارکر رکھی ہے جب کہ نوجوان اداکار ارجن کپور کی ملائکہ سے بڑھتی قربتیں دونوں میں اختلافات کا باعث بنیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ارجن کے والد بونی کپور نے بیٹے کو ملائکہ سے دور رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے تعلقات ختم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ بونی کپور بیٹے کے ملائکہ سے تعلق کو اس کے فلمی کیرئیر کے لیے بھی خطرہ سمجھ رہے ہیں تاہم قریبی ذرائع کے مطابق بونی کپور فلم نگری کے دبنگ اسٹار سلمان خان کی ناراضی کا خطرہ مول نہیں لینا چاہتے جس سے بچنے کے لیے انہوں نے بیٹے کو ملائکہ سے دور رہنے کے لئے سخت تنبیہ کی ہے۔واضح رہے کہ ملائکہ اروڑہ اورارجن کپور کومتعدد بار ایک ساتھ دیکھا گیا جس کے بعد دونوں کے درمیان قریبی تعلقات کی خبروں میں تیزی آئی۔