اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

884,864FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

سرخ انگوراورنارنجی شوگرسمیت دیگرامراض سے محفوظ رکھتے ہیں، تحقیق

لندن(ہیلتھ ڈیسک) نارنجی اور سرخ انگوروں میں ایسے کئی اجزا دریافت ہوئے ہیں جو موٹاپے، امراضِ قلب اور ٹائپ ٹو ذیابیطس کو نہ صرف روکتے ہیں بلکہ ان امراض کے علاج میں بھی مفید ہیں۔بین الاقوامی تحقیقی جریدے ’’ڈائی بیٹیس‘‘ میں شائع رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان دونوں پھلوں میں ایسے مرکبات موجود ہوتے ہیں جو جسم کے اندر انسولین جذب ہونے کے عمل کو بہتر بناتے ہیں اور امراضِ قلب اور دیگر جان لیوا بیماریوں کو دور کرنے میں مددگار ثابت ہوتےہیں۔برطانیہ کی یونیورسٹی آف واروک کے ماہرین کے مطابق سرخ انگوروں میں ٹرانس ریس وریٹرل اور نارنجیوں میں ہیسپریٹن نامی مرکبات پائے جاتے ہیں یہ دونوں مرکبات شوگر، موٹاپے اور امراضِ قلب کو روکتے ہیں اور ان کے مریضوں کے لیے بھی مفید ثابت ہوسکتے ہیں۔تجربے کے لیے ماہرین نے 18 سے 80 سال تک کے 32 مریضوں پر ان دونوں مرکبات کو آزمایا جن کا وزن زیادہ تھا اور وہ موٹاپے کی طرف جارہے تھے۔ انہیں 8 ہفتوں تک دونوں پھلوں کے مرکبات کھلائے گئے اور اس دوران ان کے خون میں شوگر کا لیول اور دل کی شریانوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ 8 ہفتے بعد جن لوگوں کو نارنجی اور سرخ انگوروں کے اجزا کھلائے گئے ان کے دل کی شریانوں میں بہتری، خون کا تیز بہاؤ اور شوگر اور انسولین کی کیفیت بہتر ہوئی۔ماہرین کے مطابق ادویہ ساز ادارے ان دونوں پھلوں کے مرکبات پر تحقیقی کرکے ان کو دوا میں بند کرنا چاہتے ہیں تاکہ ان امراض کے علاج کی راہ ہموار کی جاسکے۔