اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

862,764FansLike
9,988FollowersFollow
565,100FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

اب گوگل ٹرانسلیٹر کو نئے اور جدید انداز میں استعمال کریں

گوگل کی ترجمہ سروس میں ایک بڑی تبدیلی کی گئی ہے جس کی مدد سے اب اسمارٹ فون میں موجود کسی بھی ایپلی کیشن میں موجود کسی زبان میں لکھے گئے الفاظ کو اسی ایپ میں رہتے ہوئے دوسری زبان میں ترجمہ کیا جا سکے گا۔گوگل کی ترجمہ سروس گوگل ٹرانسلیٹ سے کون واقف نہیں، اس کے ذریعے دنیا کی کئی بڑی زبانوں کو کسی دوسری زبان میں باآسانی ترجمہ کیا جا سکتا ہے۔ گوگل ٹرانسلیٹ کو استعمال کرنے کے لیے متن کاپی کرکے اس میں پیسٹ کرنا پڑتا ہے جس کے بعد یہ سروس اس متن کو آپ کی مطلوبہ زبان میں ترجمہ کر دیتی ہے لیکن اب گوگل ترجمہ سروس کو بالکل نئے انداز میں پیش کیا گیا ہے جس میں گوگل ٹرانسلیٹر ایپلی کیشن انسٹال ہونے کی صورت میں اب آپ کسی ایپلی کیشن میں جب کسی بھی زبان میں لکھے الفاظ کو سلیکٹ کریں گے تو اوپر گوگل ٹرانسلیٹ کا آئی کن ظاہر ہو جائے گا جس کے ذریعے آپ ان الفاظ کو کسی دوسری زبان میں ترجمہ کر کے اس کا مطلب جان سکیں گے۔مثلاً کسی انگریزی لفظ کا مطلب دیکھنے کے لیے بس اسے منتخب کریں اور گوگل ٹرانسلیٹ کے آئی کن کے ذریعے اس کا اردو میں ترجمہ دیکھ لیں۔ اگر آپ انگریزی میں ہی جواب دینا چاہتے ہیں تو اپنا جواب اردو میں لکھ کر اسے انگریزی میں ترجمہ کر کے بھیج سکیں گے۔ یہی نہیں بلکہ کسی بھی زبان میں لکھے گئے الفاظ کا درست تلفظ بھی سنا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ اب اس سروس کو آف لائن رہتے ہوئے بھی استعمال کیا جا سکے گا۔ یعنی الفاظ کے ترجمے کے لیے انٹرنیٹ کا موجود ہونا بھی ضروری نہیں۔ اس شاندار سروس کو استعمال کرنے کے لیے آپ کے پاس گوگل ٹرانسلیٹ ایپلی کیشن کا تازہ ترین ورژن موجود ہونا چاہیے۔