اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,718FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

صنعتیں 2014سے لوڈشیڈنگ سے پاک،2018تک ملک بھر کو نجات دلا دیں گے:خواجہ آصف

دوشنبے (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں 50فیصد کمی ہوئی ہے۔ریڈیو پاکستان اور نجی ٹی وی کے مطابق خواجہ آصف نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ2014 کے اختتام سے صنعتیں لوڈشیڈنگ سے پاک ہو چکی ہیں 2018تک ملک بھر کو لوڈشیڈنگ کے چنگل سے نکال لیں گے۔انہوں نے کہا دس برسوں میں پہلی مرتبہ پنجاب میں سی این جی پلانٹ مسلسل چل رہے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کاسا1000منصوبہ سے متعلق گفتگو میں کہا کہ اس منصوبے سے2019ءیا 2020ءکی گرمیوں میں ایک ہزار میگاواٹ بجلی 9روپے 40پیسے فی یونٹ ملنا شروع ہو گی جو بہت سستی تو نہیں مگر سستی ۔ گو بجلی کی ٹرانسمیشن لائنیں دنیا بھر میں کہیں بھی دھماکے سے اڑائی جا سکتی ہیں مگر یہ محفوظ منصوبہ ہے۔افغانستان اس کی حفاظت کرے گا کیونکہ اس نے راہداری کے پیسے لینے ہیں۔