اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

884,864FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

فرانس میں کوکا کولا بنانے والی فیکٹری سے پانچ کروڑ یورو کی کوکین پکڑی گئی

پیرس(مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں کولا کولا بنانے والی ایک فیکٹری سے پانچ کروڑ یورو مالیت کی کوکین برآمد ہوئی ہے۔منشیات کے تھیلے جنوبی امریکہ سے بھیجے جانے والی سنگترے کے جوس کی کھیپ کے ساتھ ایک کنٹینر میں پائے گئے۔بی بی سی نیوز کے مطابق جنوبی فرانس کے علاقے میں جہاں یہ فیکٹری موجود ہے اس واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ضبط کی جانے والے 370 کلو گرام کوکین فرانس کی سرزمین پر ملنے والے منشیات کی سب سے بڑی مقدار ہے۔پراسیکیوٹر کے مطابق اس منشیات کی مالیت پاچ کروڑ یورو کے برابر ہے اور یہ ایک بہت برا سرپرائز ہے۔ تفتیش کاروں نے تحقیقات کے بعد کوکا کولا پلانٹ کے ملازمین کے اس معاملے میں ملوث ہونے کو خارج از امکان قرار دیا ہے۔کوکا کولا کے علاقائی صدر جین ڈینس مالگراس کا کہنا ہے کہ ’ابتدائی شواہد کے مطابق کوئی ملازم اس معاملے میں ملوث نہیں ہے۔‘اپریل سنہ 2015 میں فرانس کے کسٹم افسران نے دو افراد کو 250 کلو گرام کوکین برطانیہ لے جانے کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار کیا تھا۔