اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

884,864FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

اداکار حمزہ عباسی کو فیس بک پر بچوں کی اغواءکی پوسٹ کرنا مہنگی پڑ گئی،پنجاب حکومت کی طرف سے وارننگ لیٹر جاری

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)اداکار حمزہ علی عباسی کو فیس بک پر بچوں کی اغواءکی پوسٹ کرنا مہنگی پڑ گئی،محکمہ پراسیکیوشن پنجاب نے اداکار حمزہ علی عباسی کو فیس بک پر غلط اور غیر تصدیق شدہ پوسٹ کرنے پر وارننگ لیٹر جاری کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے معافی مانگنے کا کہا ہے،نوٹس میں کہا گیا ہے کہ معافی نہ مانگنے کی صورت میں مقدمہ درج کیا جائے گا،حمزہ علی عباسی نے 3اگست کو بچوں کے اغواءکے حوالے سے پوسٹ میں کہا تھا کہ پنجاب کے 9سو بچے اغواءہوچکے ہیں،جبکہ حمزہ عباسی نے کہا ہے کہ کارروائی کرنی ہے تو پہلے خبر جاری کرنیوالے اخبار کیخلاف کی جائے،میں نے خبر کا حوالہ دیا ہے جس پر نوٹس جاری کیا گیا ہے۔