اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

881,956FansLike
10,001FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

وزیراعظم نوازشریف ترک صدر کی صاحبزادی کے نکاح میں گواہ بن گئے

استبول(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نوازشریف ترک صدر کی صاحبزادی کے نکاح میں شرکت کی جہاں انہوں نے نکاح نامے پر بطور گواہ دستخط کیے۔ وزیراعظم نوزشریف ترک صدر طیب اردوان کی خصوصی دعوت پر اہلخانہ کے ہمراہ استبول پہنچے جہاں وہ ترک صدر کی صاحبزادی کی شادی میں شریک تھے جب کہ انہوں نے نکاح میں بطور گواہ شرکت کی جہاں انہوں نے ترک صدر کی صاحبزادی کے نکاح نامے پر بطور گواہ دستخط کیے۔ بعد ازاں وزیراعظم نے ترک صدر کی جانب سے دیئے گئے عشائیہ میں شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نوازشریف ان 4 ممالک کے مہمانوں میں شامل ہیں جنہیں ترک صدر کی جانب سے خصوصی طور پر دعوت دی گئی۔