اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

884,110FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ٹرمپ بُرا مان گئے

نیویارک(نیوزڈیسک ) نفرت انگیز بیانات دینے والے ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ نو منتخب مئیر لندن صادق خان نے انہیں اسلام سے متعلق لاعلم قرار دے کر ٹھیس پہنچائی ہے۔مسلمانوں کے خلاف بیانات دینے والے ڈونلڈ ٹرمپ کو لندن کے نئے مئیر صادق خان نے آئینہ دکھایا تو برا مان گئے۔ کہتے ہیں صادق خان نے انہیں اسلام سے متعلق لاعلم قرار دے کر ناراض کیا ہے۔ٹرمپ کا کہنا ہے کہ صادق خان کے بیانات ناگوار اور بد اخلاقی پر مبنی ہے۔ اس سے پہلے مسلمانوں کے خلاف بیانات دینے پر صادق خان نے کہا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے اسلام کے بارے میں کم علمی پر مبنی خیالات امریکا اور برطانیہ کو غیر محفوظ بنا سکتے ہیں