اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

880,937FansLike
10,001FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

جرم چھوڑ دیں ورنہ گولی ، سخت حکم آ گیا

منیلا(نیو زڈیسک )فلپائن کے نومنتخب صدر روڈریگو ڈوٹیرٹے نے کہا ہے کہ وہ منصبِ صدارت سنبھالنے کے بعد پولیس کو یہ اختیار دے دیں گے کہ وہ مشتبہ ملزمان کو دیکھتے ہی گولی مار دے اور یوں ملک سے منظم جرائم کے مرتکب گروپوں کا صفایا کر دیا جائے گا۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق جنوبی فلپائن کے شہر ڈوا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نو منتخب صدر نے کہا کہ وہ ملکی پارلیمنٹ سے درخواست کریں گے کہ سنگین جرائم کے مرتکب ملزمان کو پھانسی کے ذریعے سزائے موت دینے کا قانون بحال کیا جائے۔ 71 سالہ ڈوٹیرٹے نے کہا کہ وہ جرائم پیشہ افراد پر واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ وہ اب ٹھیک ہو جائیں ورنہ ان کا خاتمہ کر دیا جائے گا۔