اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

857,814FansLike
9,986FollowersFollow
564,600FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

بیونس :کرپشن کے سنگین الزامات، ارجنٹائن کی سابق صدر کے اثاثے منجمد

بیونس آئرس(ویب ڈیسک) ارجنٹائن کی سابق صرر کرسٹینا کیرشنر کے اثاثوں کوکرپشن کے سنگین الزامات کے باعث منجمد کردیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ارجنٹائن کی سپریم کورٹ کے جج کلاڈیو بوناڈیو نے سابقہ صدر، وزیر معیشت، مرکزی بینک کے صدر سمیت بارہ افراد پر خرد برد کے الزام کے تحت ان کے اثاثوں کو منجمد کرکے تحقیقات کا حکم دیا۔ کرسٹیناکیرشنر 2007 سے 2015 تک صدر کے عہدے پر فائز رہیں۔۔ سابقہ صدر پر مرکزی بینک سے سستا ڈالر فروخت کر کے مانیٹری اتھارٹی کو نقصان پہچانے کا الزام ہے۔ سابقہ صدر کو خردبرد کے مقدمے سمیت ایک اور مقدمے کاسامنا ہے جس میں ان پر خاندان کی جائیداد میں غبن کرنے کا الزام بھی شامل ہے۔