اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

882,597FansLike
10,001FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

عید الاضحیٰ پر 425 ارب روپے کی معاشی سرگرمیاں

کراچی : سال کی سب سے بڑی معاشی سرگرمی، ملک بھر میں عیدالاضحیٰ پر پاکستانیوں نے 425 ارب روپے کے جانور خریدے، قصاب تو نوٹوں میں تُل گئے۔عیدالاضحیٰ سال کی سب سے بڑی معاشی سرگرمی کا باعث بن گئی، ملک بھر میں سنت ابراہیمی کی پیروی اور رضائے الہیٰ کیلئے عوام نے تقریباً 425 ارب روپے خرچ کئے۔
ایک اندازے کے مطابق پاکستان میں 26 لاکھ گائے، بیل خریدے گئے جن کی کل مالیت تقریباً 182 ارب روپے بنتی ہے، اسی طرح 40 لاکھ بکروں کی خریداری بھی تقریباً 100 ارب روپے میں ہوئی۔۔
اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ 8 لاکھ دنبے خریدنے پر عوام نے 16 ارب خرچ کئے جبکہ ایک لاکھ اوسط قیمت کے مطابق 3 ہزار اونٹ 30 کروڑ روپے میں خریدے گئے۔
اب ظاہر ہے اِتنے جانور قربان ہوئے تو قصاب تو نوٹوں میں نہاگئے، صرف گائے بیل کی قربانی پر 7 ارب 20 کروڑ سے زیادہ کمائے، 8 لاکھ دنبوں پر 8 کروڑ اور اونٹ نہر کرنے پر 20 ہزار کے حساب سے 60 کروڑ کا خرچہ آیا، مجموعی طور پر قصاب 23 ارب 40 کروڑ کما گئے۔
پکچر ابھی ختم نہیں ہوئی، گائے بکروں کو منڈی سے لانے پر 5 ارب تو کرایہ ہی پڑگیا، چارے کا خرچہ پونے 4 ارب بنتا ہے، کوئلہ، سیخیں، چٹائیاں، ٹوکری اور دیگر اخراجات لگائیں تو صفر بڑھتے ہی چلے جائیں گے