ضلعی انتظامیہ کی طرف سے اجازت نامہ ہونے کے باوجود پولیس کی پکڑ دھکڑ جاری، روزانہ 10مقدمات درج کرنے کا ٹارگٹ

لالہ موسیٰ(نیوز الرٹ رپورٹ)پولیس کا باوا آدم ہی نرالا۔ حکومتی این او سی رکھنے والی تنظیموں کو بھی کھالیں جمع کرنے پر حراست میں لے لیا گیا۔ متعدد تنظیموں کے کارکنوں کو ان کی جمع شدہ کھالوں سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ صرف ایدھی سنٹر کو کھالیں اکٹھی کرنے کی اجازت دی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق ہر تھانے کو شام تک 10مقدمات درج کرنے کا ٹارگٹ دیا گیا ہے ۔ جس کی بناء پر یہ غیر منصفانہ عمل جاری و ساری ہے