اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,652FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

رائیونڈ جلسہ،عمران خان جلسہ گاہ پہنچ گئے،کارکنوں کی آمد کا سلسلہ جاری

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران کان جلسہ گاہ پہنچ گئے ہیں جبکہ کارکنان کے آنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق رائے ونڈ مارچ کے لئے ملک کے مختلف شہروں سے قافلوں کی آمد جاری ہے جبکہ پی ٹی آئی کے کارکنان بڑی تعداد میں رائیونڈ پہنچ چکے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف چیئرمین عمران خان ،رہنما جہانگیری ترین ،پرویز خٹک سمیت دیگر رہنما پنڈال میں پہنچ چکے ہیں سٹیج پر موجود ہیں ۔چیف ٹریفک آفیسرلاہور طیب حفیظ چیمہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے جلسے کے دوران رائیونڈ روڈ پر ٹریفک کا بہاو بحال رکھنے کے لئے 2ایس پیز، 6ڈی ایس پیز، 42انسپکٹر، 112پٹرولنگ ا?فیسرزاور 760ٹریفک وارڈنز تعینات کر دیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ موٹر وے پولیس کی جانب سے مختلف مقامات پر لاو¿ڈ اسپیکرز کے ذریعے تحریک انصاف کے قافلوں کو ہدایت دی جارہی ہے کہ وہ قانون کی پاسداری کرتے ہوئے اپنی گاڑیاں موٹر وے کے انتہائی بائیں جانب رکھیں اور دیگر گاڑیوں کو بھی راستہ دیں۔