اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,652FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

بھارتی جارحیت ، گولہ باری اور بلااشتعال فائرنگ کے خلاف سیالکوٹ میں صحافیوں کا احتجاجی مظاہرہ

سیالکوٹ(بیورورپورٹ)بھارتی جارحیت ، گولہ باری اور بلااشتعال فائرنگ کے خلاف سیالکوٹ میں صحافیوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا ہے اور بھارتی وزیر اعظم مودی کے خلاف نعرے بازی کی ہے اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے ہیں۔سیالکوٹ پریس کلب کے باہر ہونے والے صحافیوں کے احتجاجی مظاہرہ کی قیادت چوہدری محمد رشید اورچوہدری محمد صفدر نے کی ہے اور احتجاجی مظاہرہ میں صحافیوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر بھارت کے خلاف نعرے درج تھے جبکہ صحافیوں نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف اور کشمیریوں کی حمایت میں نعرے بازی والے پلے کارڈز اٹھا ئے اور ان کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ۔ صحافیوں نے بھارتی وزیر اعظم مودی کے خلاف نعرے بازی کی اور مردہ باد مودی مردہ باد مودی کے نعرے لگائے ۔ صحافیوں نے احتجاجی واک بھی کی جس میں صحافیوں کی کثیرتعداد نے شرکت کی ۔صحافیوں کا کہنا تھا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم مچارکھا ہے اور کشمیریوں کا قتل عام کیا جارہا ہے لیکن دنیا خاموش ہے اور اب بھارت نے لائن آف کنٹرول پر پاکستانی دیہاتوں کو نشانہ بنایا ہے جوکہ اس دہشت گردی پر ساری پاکستانی قوم پاکستان آرمی کی قیادت میں متحد ہے اور ہر قسم کی جنگ لڑنے کو تیار ہے ۔مظاہرہ میں زاہد علی خان ،عامر جاوید بٹ ،جنید آفتاب ، عدیل انور ، چوہدری محمد منیر ، یاسر رضا ، محمد عظیم ، دانش خان اور دیگر صحافی شامل تھے ۔2

3

4

5

6