اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,652FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پہلے ون ڈے میں پاکستان کی ویسٹ انڈیز کے خلاف بیٹنگ جاری

شارجہ(سپورٹس ڈیسک) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں میزبان ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے۔ شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن ہولڈر نے ٹاس جیت پر پاکستان کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی تو کپتان اظہر علی اور شرجیل خان اننگز کا آغاز کرنے آئے، کپتان نے اسکور بورڈ کو زحمت دیے بغیر میچ کی پہلی ہی گیند پر پویلین لوٹ گئے جس کے بعد شرجیل خان نے بابر اعظم کے ساتھ ملکر کر 82 رنز کی شراکت قائم کی اس دوران شرجیل نے 3 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے نصف سنچری اسکور کی اوراگلی ہی گیند پر 54 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے جب کہ شعیب ملک بھی صرف 6 رنز ہی پویلین لوٹ گئے۔ بابر اعظم نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی نصف سنچری مکمل کی اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کے ساتھ ملکر چوتھی وکٹ کے لیے 99 رنز کی شراکت داری قائم کی جس کے بعد سرفراز 35 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تاہم بابر اعظم دوسرے اینڈ سے ڈٹے رہے اور ایک روزہ کریئر کی اپنی پہلی سنچری مکمل کی، محمد رضوان بھی صرف 11 رنز ہی بناسکے۔قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی کا کہنا تھا کہ بڑا اسکور کرنے کی کوشش کریں گے اور انگلیڈ کے خلاف ون ڈے میچ کھیلنے والی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔واضح رہے کہ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کیا تھا۔