اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,906FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

محلہ شریف پورہ، گندی گلیاں، بدبو تعفن، شہریوں کی زندگیاں اجیرن ہو گئیں

حافظ آباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر)حافظ آباد کے محلہ شریف پورہ کی گلیوںمیں عدم صفائی کیوجہ سے گندا پانی کھڑا ہونے سے مکینوںکا گھروں نے نکلنا محال ہوگیا جبکہ قبرستان گڑھی اعوان کے سامنے بھی گندا پانی کھڑا ہونے سے تعفن پھوٹنے لگا۔ تفصیلات کے مطابق محلہ شریف پورہ کی گلیوں میں ٹی۔ایم۔اے کی غفلت اور لاپرواہی کیوجہ سے نہ صرف گٹر ابل رہے ہیں بلکہ نکاسی آب کی بندش سے گندا پانی گلیوں اور نالیوں میں کھڑا ہونے سے مکینوں کا گھروں سے باہر نکلنا بھی محال ہوچکا ہے ۔علاقہ مکینوں نے ٹی۔ایم۔اے کے خلاف سخت احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ حافظ آباد میں ٹی۔ایم۔اے ایک سفید ہاتھی بن چکا ہے۔عرصہ دراز سے ٹی۔ایم۔اے کے عہدوںپر تعینات افسران مزے اڑانے میں مصروف ہیں اور شہر دن بدن جو ہڑ کی شکل اختیار کرتاچلا جارہا ہے۔انہوںنے وزیر اعلی میاں شہباز شریف سے مطالبہ کیا کہ حافظ آباد شہر میں صفائی ستھرائی کے ابتر نظام کا فوری نوٹس لیکر کوتاہی کے مرتکب ایڈمنسٹریٹر سمیت تمامذمہ داران افسران کے خلاف سخت کاروائی عمل میںلائی جائے۔