اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

882,597FansLike
10,001FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

سندھ کے تعلیمی اداروں میں 2ماہ کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ کے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے تعلیمی اداروں میں آج سے 2ماہ کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا ہے ۔ سیکرٹری تعلیم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سندھ بھر کے تعلیمی اداروں میں 19مئی سے 25جولائی تک چھٹیاں ہو نگی ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ چھٹیوں کا فیصلہ وزیر تعلیم سے مشاورت کے بعد کیا گیا ہے تاہم اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی آج ہی جاری کر دیا جائے گا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر تعلیم سندھ کی سربراہی میں آج ایک اہم اجلاس منعقد کیا گیا اور صوبے میں گرمی کے جاری لہر کے باعث آج سے 2ماہ کیلئے تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔