اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

882,887FansLike
10,000FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

بلوچستان میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام ، کمپاﺅنڈ سے بھاری مقدار میں گولہ بارود اور اسلحہ برآمد

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ایف سی اور حساس اداروں نے پنجگور میں کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا تے ہوئے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق حساس اداروں نے پنجگور کے علاقے سبزاب پر چھاپہ مارا اور ایک کمپاؤنڈ میں چھپائےگئے 26راکٹ لانچر اور 1350گولے برآمد کر لئے ۔ اس کے علاوہ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے تیارہ شدہ آئی ای ڈیز، 2رائفلیں اور دستی بم بھی قبضے میں لے لیے گئے جبکہ سینکڑوں راؤنڈز بھی برآمد کئے ہیں ۔ایف سی ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی تاہم اس دوران کسی دہشت گردی کو گرفتار نہیں کیا جا سکا ۔