اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

882,597FansLike
10,001FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ملتان سی ٹی ڈی کی کاروائی 8 دہشت گرد ہلاک

ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک )حساس اداروں اور انسداد دہشت گردی فورس نے کارروائی کر کے القاعدہ کے دو کمانڈروں سمیت 8دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ چھ فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ، دہشت گرد ملتان کے تعلیمی اداروں پر حملہ کرنے کا منصوبہ بنارہے تھے۔ذرائع کے مطابق سیکیورٹی نافذ کرنے والے اداروں کو خفیہ اداروں کی جانب سے اطلاع ملی کے القاعدہ سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد پیر کالونی میں ملاقات کر رہے ہیں جہاں وہ ملتان کے تعلیمی اداروں کو نشانہ بنانے کی منصوبے بندی کر رہے ہیں ۔خفیہ اطلاعات پر سی ٹی ڈی اور حساس ادارو ں نے دہشت گردوں کے ٹھکانے پر مشترکہ سرچ آپریشن کی کارروائی کی تو دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی ۔جوابی فائرنگ میں 8دہشت گرد ہلاک ہو گئے جن میں القاعدہ کے دو کمانڈر شامل ہیں،ہلاک ہونے والے تین دہشت گردوں کی شناخت ہو گئی جن میں طیب عر ف عبد المتین،منیب رزاق عرف عبد الرحمان ،اور ذیشان شامل ہیں۔ فائرنگ کے دوران چھ دہشت گرد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جن کی گرفتاری کے لیے علاقے کو سیل کردیا گیا ہے اور سیکیورٹی نافذ کرنے والے اداروں نے 20 مشتبہ افراد کو بھی گرفتار کر لیا ہے ۔کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے خود کش جیکٹس ،47رائفلز،2پستول ،3دستی بم برآمد ہوئے ہیں ۔ دہشت گرد منیب رزاق حساس ادارے کے ملازم کے قتل میں ملوث تھاجبکہ طیب راولپنڈی پریڈی لین دھماکے کا ماسٹر مائنڈ تھا اور وہ القاعدہ کے فنانس اور لاجسٹک معاملات بھی دیکھتا تھا ۔