اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

884,507FansLike
9,999FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

مودی سرکار کا جنگی جنون بھارتی معیشت لے ڈوبا

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک )جنگی جنون میں مبتلا مودی سرکار کو ایک اور بڑا جھٹکا لگ گیا ،مودی کی جارحیت پسندانہ سوچ بھارت کی معیشت لے ڈوبی ۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق مودی سرکار نے ڈوبتی ہوئی معیشت کو سہارا دینے کے لیے شرح سود میں کمی کردی ہے ۔ریز رو بینک آف انڈیا نے شرح سود میں 0.25فیصد کمی کردی ہے ۔بھارت کے مرکزی بینک نے شرح سود 6.25فیصد کردی ہے ۔ واضح رہے کہ بھارتی سٹاک ایکسچینج میں بھی سرجیکل اسٹرائیک کے جھوٹے دعوے کے فوری بعد شدید مندی دیکھی گئی تھی ۔ادھر عالمی بنک نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے غربت کے خاتمے کے دعوے کو بے نقاب کردیا، 21.25 فیصد بھارتی عالمی بینک کے مقرر کردہ خط غربت(یومیہ 1.90 ڈالر آمدنی) کے دہانے پر یا اس سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ،بھارت کو غریب طبقے کی آمدنی اوسط سے بھی کم رفتار سے بڑھنے والے ملکوں کی فہرست میں رکھا گیا ہے جبکہ پاکستان میں غریب طبقے کی قومی نمو چار فیصد سے زیادہ ہے جبکہ اس فہرست میں چین 8 فیصد شرح نمو کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے اور سری لنکا بھی اس لسٹ میں شامل ہے