اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,569FansLike
9,999FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

بھارتی بورڈ کو ’’بگ تھری‘‘ بچانے کے لالے پڑ گئے

کیپ ٹاؤن(سپورٹس ڈیسک)بھارتی کرکٹ بورڈ کو ’’بگ تھری‘‘ بچانے کے لالے پڑ گئے،صدر انوراگ ٹھاکر ہم وطن پیش رو کی مخالفت پر بضد ہیں، کیپ ٹاؤن میں آئی سی سی اجلاس کے دوران سری لنکا، بنگلہ دیش، ویسٹ انڈیز اور زمبابوے کو شیشے میں اتارنے کی کوشش شروع ہوگئی۔پی سی بی کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی اور چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد کیپ ٹاؤن روانہ ہوگئے، چیمپئنز ٹرافی لیگ میچ میں کھیلنے سے انکار کا شوشہ چھوڑے جانے پر احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کے سابق صدر سری نواسن نے ’’بگ تھری‘‘ کا منصوبہ متعارف کرایا تھا جس کے تحت بھارت، آسٹریلیا اورانگلینڈ کو اپنی اجارہ داری اور مالی فوائد پر سب سے زیادہ حق جتانے کا موقع مل گیا، بی سی سی آئی کے سابق صدر ششانک منوہر نے کونسل کی کمان سنبھالتے ہی ’’بگ تھری‘‘ کو غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے ریونیو کی مساوی تقسیم کا فارمولا اپنانے پر زور دیا۔ان کی جگہ بی سی سی آئی کی صدارت سنبھالنے والے انوراگ ٹھاکر اب اپنے پیش رو کی بھرپور مخالفت کررہے ہیں،کیپ ٹاؤن میں شیڈول اجلاس میں ’’بگ تھری‘‘ کی اجارہ داری قائم رکھنے کیلیے سری لنکا، بنگلہ دیش، ویسٹ انڈیز اور زمبابوے کو شیشے میں اتارنے کی کوشش شروع ہوگئی ،کسی بھی تحریک کو غیر موثر بنانے کیلیے کم ازکم 7ملکوں کے ووٹ درکار ہوتے ہیں،انوراگ ٹھاکر مالی فائدوں کی لالچ دے کر راہ ہموارکرنے کیلیے سرگرم ہیں،بی سی سی آئی کے صدر ٹیسٹ کرکٹ کو 2ڈویژنز میں تقسیم کرنے کے منصوبے کی بھی مخالفت کرینگے،اس کیلیے انھیں چھوٹے ملکوں کی حمایت بھی حاصل ہونے کی امید ہے۔دریں اثنا پی سی بی کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی اور چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد کیپ ٹاؤن روانہ ہوگئے،انوراگ ٹھاکر نے پاک بھارت کشیدہ تعلقات کے پس منظر میں آئندہ سال انگلینڈ میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی لیگ میچ میں کھیلنے سے انکار کا شوشہ چھوڑدیا تھا، پاکستان کی جانب سے اس فضول بیان بازی اور بھارتی خراب رویے پر احتجاج ریکارڈ کرایا جائے گا۔