اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

884,864FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

بھارتی اداکاروں میں ایسی کیا کمی ہے جو ہم دوسروں کو اپنی فلموں میں کاسٹ کریں، فرح خان

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کی مایہ ناز ہدایت کارہ فرح خان نے بھی پاکستانی فنکاروں کی بھارت میں کام کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں بھارتی اداکاروں کو ہی اپنی فلموں میں لینا چاہیئے اور ہمارے فن کاروں میں ایسی کیا کمی جو فلموں میں دوسرے ملک کے اداکاروں کوکاسٹ کریں۔بالی ووڈ انڈسٹری کے کچھ فنکارایسے ہیں جنہوں نے بھارتی ہندو انتہا پسند تنظیموں کی دھمکیوں سے ذرا خوف نہ کھایا اورپاکستانی اداکاروں کے حق میں اپنی آوازبلند کی جب کہ انڈسٹری میں کچھ ایسے بھی فنکارہیں جو ہرزہ سرائی سے بازہی نہیں آرہے ہیں اورپاکستانی فنکاروں کی مخالفت میں آگے بڑھ بڑھ کربول رہے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی مایہ نازہدایت کارہ فرح خان نے ایک انٹرویوکے دوران کہا کہ ہمارے اداکار بہت باصلاحیت ہیں اور ہمیں اپنے اداکاروں کے ساتھ ہی کام کرنا چاہیے جب کہ بھارتی اداکاروں میں ایسی کیا کمی جوہم دوسروں کو اپنی فلموں میں جگہ دیں۔فرح خان نے پاکستانی فنکارفواد خان اورماہرہ خان کا نام لیے بغیرکہا کہ اس وقت تنقید کا نشانہ 2 اداکاروں کوبنایا جارہا ہے جو موجودہ حالات میں اتنی زیادہ اہمیت نہیں رکھتے ہیں جب کہ ان 2 اداکاروں نے جب بھارتی فلموں میں کام کیا تھا اس وقت ہماری فلموں میں ان کا کام کرنا غیرقانونی نہیں تھا کیونکہ اس وقت اس قسم کے کوئی حالات نہیں تھے۔ہدایت کارہ فرح خان نے پاکستانی فنکاروں کے حق میں بولنے والے مایہ نازہدایت کاروپروڈیوسرکرن جوہراورکنگ شاہ رخ خان کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ان فلموں پرپابندی نہیں لگنی چاہیے جن میں پاکستانی فنکارہیں اوروہ نا صرف مکمل ہوچکی ہیں بلکہ ریلیزکے بھی قریب ہیں۔