اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,697FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

’’خان صاحب رنگ بازی چھوڑ دیں‘‘، آج خواتین سے بدسلوکی کی گئی تو عمران خان کا پرچہ کٹے گا : طلال چودھری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ نوا ز کے رہنما طلال چودھری نے کہا ہے کہ اگر آج فیصل آباد جلسے میں خواتین کیساتھ بدتمیزی کی گئی تو اس کا پرچہ عمران خان پر بھی کٹے گا ۔پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنی آمدن کبھی پانچ ہزار بتائی اور کبھی پچاس ہزار ، اتنی آمدنی والے شخص کو تو رکشے میں سفر کرنا چاہئے اور اے سی کے بغیر سونا چاہئے مگر عمران خان ہیلی کاپٹر میں سفر کرتے ہیں اور بنی گالہ میں عالیشان گھر میں رہتے ہیں ۔’’خان صاحب رنگ بازی چھوڑ دیں‘‘۔طلال چودھری نے مز ید کہا کہ فیصل آباد پر امن شہر ہے ، عمران خان کو لاشوں کی سیاست کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ،لاہور اور اسلام آباد جلسوں کے دوران بھی عورتوں کے ساتھ شدید بدسلوکی کی گئی اور اگر آج فیصل آباد جلسے میں خواتین کیساتھ کوئی ایسا واقعہ پیش آیا تو بطور سہولت کار عمران خان پر بھی مقدمہ درج کرایا جائے گا ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی جلسوں میں خواتین کیساتھ بدسلوکی کرنے میں وہ لوگ شامل ہیں جن کےساتھ عمران خان سفر کرتے ہیں ۔’’خان صاحب جلسوں میں کئی دعوے اور رنگ بازی کرتے ہیں جبکہ اسمبلی میں میسنے بنے ہوتے ہیں ‘‘۔طلال چودھری نے مزید کہا کہ دھوبی گھاٹ جلسے کیلئے پنجاب حکومت پوری سکیورٹی فراہم کرے گی اور جلسہ گاہ میں 4ہزار پولیس اہلکار تعینات ہونگے تاہم جلسہ گاہ میں صرف 2ہزار کرسیاں لگائی گئی ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان سیاسی خرچے پر اپنی شعبدہ بازی چھوڑ دیں ۔ خان صاحب سے اگر جلسوں کیلئے بندے اکٹھے نہیں ہوتے تو وہ ہمیں بتا دیں ہم پولیس اہلکاروں کو سفید کپڑے پہنا کر کرسیوں پر بیٹھا دیں گے ۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ تحریک انصاف میں کتنے لوٹے شامل کئے جائیں گے ،کہاں جاوید ہاشمی اور کہاں راجہ ریاض ۔ راجہ ریاض کو شامل کر کے فیصل آباد کے لوگوں کو کیا پیغام دیا جا رہا ہے ۔