اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

852,977FansLike
9,985FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

مکہ مکرمہ جانے والی عمرہ زائرین کی وین کو حادثہ ، 3پاکستانی شہید، 12زخمی

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) مکہ مکرمہ جانے والی عمرہ زائرین کی وین حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں 3پاکستانی شہید جبکہ 12زائرین زخمی ہو گئے۔عرب میڈیا کے مطابق وین مدینہ منورہ سے مکہ مکرمہ جا رہی تھی کہ حادثے کا شکار ہو گئی۔واقعے میں 3پاکستانی شہید جبکہ 9پاکستانیوں سمیت 12زائرین زخمی ہوئے جنہیں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔وین میں 15عمرہ زائرین سوارتھے تاہم زخمیوں میں 9پاکستانیوں کے علاوہ 2بنگلہ دیشی اور 1بھارتی شہری شامل ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شہید ہونے والے پاکستانیوں کی شناخت کا عمل جاری ہے جبکہ زخمیوں کے بارے میں بھی معلومات حاصل کی جا رہی ہیں ۔