اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,697FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ایم کیو ایم کے ”را“سے مبینہ روابط اور منی لانڈرنگ کا معاملہ، سرفراز مرچنٹ کی اسلام آباد میں ایف آئی اے حکام سے ملاقات

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایم کیو ایم کے ”را“سے مبینہ روابط اور منی لانڈرنگ کے معاملے پر سرفراز مرچنٹ نے اسلام آباد میں ایف آئی اے حکام سے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں سرفراز مرچنٹ نے اس بارے میں ثبوت بھی پیش کئے۔ذرائع کے مطابق سرفرازمرچنٹ نےایف ا ٓئی اے کوایم کیوایم کے”را“سے مبینہ روابط کے متعلق سوالات کے جواب دیے۔اس بارے میں ذرائع کا کہنا ہے کہ لندن پولیس نے اس کیس میں روایتی تندہی سے تحقیقات نہیں کی ۔متحدہ کو رقم فراہم کرنے والے ظفر اقبال نے تفتیش میں تعاون نہیں کیا۔تعاون نہ کرنے کے باوجود ظفر اقبال کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی جس کے بعد اب ایف آئی اے،انٹیلی جنس حکام پرمشتمل تحقیقاتی کمیٹی معاملے کی چھان بین کررہی ہے۔ اس بارے میں ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نامکمل فائل سے منی لانڈرنگ کیس کے مستقبل پر سوال پیدا ہو گئے۔