اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

882,887FansLike
10,000FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پاناما لیکس پر راہ فرار اختیار نہیں کی ، عمران خان بھی حیرات اور زکوٰةکے پیسے کا جواب دیں : خواجہ آصف

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ نواز کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ نواز احتساب سے گھبرانے والی نہیں ، نوازشریف نے پاناما لیکس کے بعد ہی آپنے آپ کو احتساب کیلئے پیش کر دیا اور سپریم کورٹ کو کمیشن بنانے کیلئے خط لکھا کہ میں احتساب کیلئے تیار ہوں تاہم عمران خان بھی حیرات اور زکوٰةکے پیسے کا حساب دیں۔”مسلم لیگ نواز احتساب سے نہیں گھبراتی “۔پاناما لیکس معاملے پر ہم نے راہ فرار اختیار نہیں کی ۔ سپریم کورٹ میں پاناما لیکس تحقیقات کیلئے دائر درخواستوں کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ہم کسی مرحلے پر بھی احتساب سے بھاگنے اور راہ فرار اختیار کرنے کی کوشش نہیں کی ،نواز شریف نے الیکشن کمیشن میں بھی جوا ب دیااورسپریم کورٹ میں بھی جواب دینے کو تیار ہیں جبکہ عوامی عدالت میں بھی سرخرو ہوں گے ۔”ہر فورم پر احتساب کیلئے تیار ہیں “۔ انکا مزید کہنا تھا کہ ہم تو ہر فورم پر جواب دے رہے ہیں مگر عمران خان سے پوچھ رہاہوں کے شوکت خانم کیلئے سات ملین ڈالر حیرات کے پیسے اور سیلاب کے پیسے کھانے پر جواب کیوں نہیں دے رہے ۔مسقط میں زمین ار بانڈز لیے ”حساب تو دو لوگوں کی حیرات اور زکوٰةکے پیسے کہاں ہیں؟ وفاقی وزیر دفاع نے مزید کہا کہ آج ہم پاکستان میں انصا ف کے سب سے بڑے ادارے کے سامنے بھی ایسے ہی موجود ہیں جسے دیگر اداروں کے سامنے موجود ہوتے ہیں ۔”احتساب حکومت کا بنیادی ستون ہے “، پاناما لیکس کے بعد حکومت نے پارلیمنٹ میں پارلیمنٹری کمیٹی بنائی اور الیکشن کمیشن میں بھی جواب دیا ۔