میاں نواز شریف پاکستانی قوم کی تقدیر بدلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، پاکستان مسلم لیگ ن الریاض

ن لیگ کا صدر منتخب ہونے پر وزیر اعظم کو مبارکباد، نواز شریف کی قائدانہ صلاحیتوں پر مکمل اعتماد کا اظہار
الریاض(نمائندہ خصوصی) وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے پاکستان مسلم لیگ ن کا مرکزی صدر منتخب ہونے پر ریاض کے مقامی ہوٹل میں پروقار تقریب، ن لیگی رہنماؤں کی طرف سے مبارکباد اور نیک خواہشات کے پیغامات۔ تقریب میں پاکستان مسلم لیگ ن الریاض ریجن کے صدر رانا خالد، مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے چیف کوارڈی نیٹر شہزاد کویتی، ملک ریاض اعوان، عبدالرحمٰن گل، میاں بابر، راجہ یعقوب، ملک جی ایم اعوان ، نوید عاصم ، ساجد کویتی سمیت پاکستانی کمیونٹی کے دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ میاں محمد نواز شریف واحد لیڈر ہیں پاکستانی قوم کی تقدیر بدلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، تین سالوں میں پاکستان اپنے پاؤں پر کھڑا ہو چکا ہے ، دہشت گردی کا خاتمہ ، معیشت میں حیران کن حد تک ترقی اور لوڈ شیڈنگ پر نوے فیصد تک کنٹرول میاں محمد نواز شریف کی اعلیٰ قائدانہ صلاحیتوں کی روشن دلیل ہے۔اسی طرح مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر جس طرح میاں نواز شریف نےا ٹھایا ہے ، اس سے کشمیر میں ایک بار پھر سبز ہلالی پرچم لہرانے لگ گیا ہے۔ اور وہ دن دور نہیں جب میاں نواز شریف کی خداداد صلاحیتوں کی بناء پر پورے کا پورا کشمیر، پاکستان کا حصہ ہو گا۔ مذکورہ رہنماؤں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی اپنے محبوب قائد میاں محمد نواز شریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں