اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

881,956FansLike
10,001FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

مال غنیمت کی طرح ہر طرف سے پھنسایا جارہا ہے: ڈاکٹر عاصم حسین

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا ہے کہ میں تو مال غنیمت ہوں جسے ہر طرف سے پھنسایا جارہا ہے۔احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا تھا کہ چھوٹوں کو بڑوں سے خطرہ ہے اور مجھے خدشہ ہے کہ انہیں کوئی ٹھوک نہ دے اگر کسی نے ٹھوک دیا تو الزام مجھ پر لگادیں گے ۔ نیب خود اپنے لیے خطرہ ہے ڈر ہے کہ تفتیشی افسر کوئی دوسرا مقدمہ نہ بنادے، کسی اور کا بدلہ لینے کیلئے الزام مجھ پر لگادیا اور اب سوچ رہے ہیں کہ الزام کیسے ثابت کریں۔