اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

858,628FansLike
9,986FollowersFollow
564,600FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

کرپشن ملکی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، چیف جسٹس

مظفر آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس انورظہیرجمالی کا کہنا ہے کہ کرپشن اور نااہلی کی بیماری ہمارے ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق مظفرآباد میں آزاد کشمیر جوڈیشل کانفرنس سے خطاب کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ عدالتوں میں 60 فیصد مقدمات سرکاری اداروں کی نااہلی، بے حسی اور بد انتظامی کا نتیجہ ہیں۔ چیف جسٹس انورظہیرجمالی نے مزید کہا کہ کرپشن اورنااہلی کی بیماری ہمارے ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے۔ ہمیں ملک سے کرپشن اورنااہلی کی بیماری ختم کرنےکی ضرورت ہے، اس کے علاوہ گڈگورننس کا ماحول پیدا کرنا بھی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ہمیں ایک دوسرے پر الزامات لگانے کے بجائے اپنا محاسبہ کرنا ہوگا۔چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ معاشرے میں انصا ف کی فراہمی لازمی جزو ہے، ججز یہ غلط فہمی اپنے دل سے نکال دیں کہ وہ حاکم ہیں ، ججز عوام کے خادم ہے جو عوام کے ٹیکسز سے تنخواہیں اورمراعات لیتے ہیں۔