اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,697FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پاکستانیو!!! وزیراعظم ایسے بھی ہوتے ہیں

لندن (ویب ڈیسک) ذرا تصور کیجیے کہ پاکستان کے وزیر اعظم کا عہدہ رکھنے والا کوئی شخص اپنی بیوی کی فرمائش پر گاڑی خریدنا چاہتا ہے تو کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ یہ شخص کس طرح کی اور کتنی مالیت کی گاڑی خریدے گا۔ یقیناً پاکستان کا وزیر اعظم اول تو بیرون ملک سے خصوصی آرڈر پر لاکھوں ڈالر مالیت کی گاڑی منگوا کر اپنی بیوی کی فرمائش پوری کرے گا ۔ یا پھر اس ملک کے شورومز میں موجود جدید ترین اور سب سے زیادہ مالیت کی گاڑی ہی خریدے گا ۔ اس کی وجہ یہ ہے کی اس کی ادائیگی وزیر اعظم کی اپنی جیب سے نہیں بلکہ قومی خزانے سے کی جائیگی ۔مگر اس دنیا کے دیگر ممالک بالخصوص ترقی یافتہ ممالک کے حکمرانوں کے اطوار نرالے ہیں اس کی تازہ مثال 2 روز قبل سامنے آئی ہے ۔لندن میں پرانی کاروں کے ایک شوروم کا سٹاف اس وقت حیران رہ گیا جب برطانوی وزیر اعظم انکے شوروم پر پہنچے اور برطانیہ کی کوئی پرانی مگر اچھی گاڑی دکھانے کا تقاضا کیا ۔ جمعہ کی شب ڈیوڈ کیمرون اس شوروم پر پہنچے تو اس کے مالک کےپوچھنے پر وزیراعظم نے بتایا کہ وہ اپنی بیوی سمانتھا کیمرون کے لیے گاڑی خریدنا چاہتے ہیں۔ شوروم والوں نے انہیں نسان گاڑی دکھائی جو 12 سال پرانی اور 90000 کلو میٹر چلی ہوئی تھی برطانوی وزیراعظم نے اس گاڑی کو چلا کر چیک کیا اور گاڑی کا سودا کر کے چلے گئے۔ کیونکہ انکے پاس رقم موجود نہ تھی جو کہ 1500 برطانوی پاونڈ تھی ۔ اگلے روز صبح ڈیوڈ کیمرون دوبارہ اس شوروم پر پہنچے اور رقم ادا کر کے خود گاڑی ڈرائیو کرتے ہوئے اپنے گھر لے گئے۔